فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر،11 مارچ : فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جو وادی کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو سری نگر وارد ہوئے نے جمعے کے روز یہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا۔

ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں موصوف کمانڈر کے دورہ کشمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موصوف فوجی کمانڈر کو چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے وادی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جمعرات کے روز دورہ کشمیر پر یہاں پہنچے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران چنار کور کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم در اندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔

انہوں نے کہا کہ موصوف کمانڈر نے وادی میں چنار کور کی طرف سے چلائے جانے والے ملی ٹینسی مخالف آپریشنز کی بھی تعریفیں کیں۔

بیان کے مطابق موصوف فوجی کمانڈر نے سول سوسائٹی ممبروں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر میں قیام امن کے لئے اٹھائے جا رہے اقدام کی بھی سراہنا کی۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی کمان کے کمانڈر نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز پرفوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں قیام امن کی خاطر فوج کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فوجی کمانڈر نے بتایاکہ گزشتہ کچھ ایام کے دوران سیکورٹی فورسز کو جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران اہم کامیابیاں ملی ہیں جس دوران متعدد ملی ٹینٹ کمانڈروں کو مار گرایا گیا ہے۔
دفاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نے اس موقع پر کہاکہ فوج اور عوام کے درمیان قریبی تال میل سے مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.