اقوام عالم کی ذمہ داری

اقوام عالم کی ذمہ داری

گذشتہ روس جنگی طیاروں نے یوکرین پر بمباری کی جس میں ایک بچوں کا اسپتال بھی تباہ ہو گیا ۔خبروں کے مطابق یہاں کئی بچے ملبے کے نیچے دب چکے ہیں ۔ایک طرف اقوام عالم بچوں کو قوموں کا مستقبل مان کر ان کی تعلیم وتربیت اور جسمانی نشو دونما کیلئے طرح طرح کے پروگرام عملاتا ہے، اور دوسری جانب جنگوں کے دوران ہو رہی بچوں کےساتھ زیادتی پر خاموش نظر آرہا ہے ۔

اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہے کہ روس ایک بہت بڑی ایٹمی طاقت ہے جس کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں کچھ نہیں کر پاتی ہے لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی ملک دنیا سے انسان اور انسانیت کا خاتمہ کر سکے ۔تمام ممالک کو اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے روس جیسی عالمی
طاقت اور یوکرین جیسے چھوٹے ملک کے درمیان مفاہمت کرنی چاہیے اور دونوں کے درمیان جاری تنازعہ ختم کر کے اس تباہی کو روک دینا چاہیے جس میں کمسن بچے بھی شکار ہو رہے ہیں، جنہیں یہ بھی معلو م نہیں کہ انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ،یہی اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا رول ادا کرے تاکہ دنیا اس تباہی سے بچ جائے جس کاآغازروس اور یوکرین نے کیا ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.