جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
15 C
Srinagar

کوئی نہیں روک سکتا؟

ملک کی سب سے بڑی ریاست اُترپردیش سمیت کئی چھوٹی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ لوگ تعمیر وترقی اور رشوت ستانی سے صاف وپاک حکومتیں چاہتی ہیں ۔

ملک کی جمہوریت کا یہ ہمیشہ سے ہی طرہ امتیاز رہا ہے کہ یہاں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہر پانچ برس کے بعد ووٹ ڈالکر اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے اسمبلی یا پھر پارلیمنٹ میں بھیج دیتے ہیں ،جو عوام کی ترجمانی اور تعمیر وترقی کے حوالے سے عوام کی خدمت کرتے ہیں ۔

ووٹر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنا پر اپنے نمائندے کوتبدیل کر سکتے ہیں ۔

کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جس کے لیڈران نے نہ صرف ملک کی تحریک آزادی میں ایک اہم رول ادا کیا تھا بلکہ اس جماعت نے دہائیوں تک ملک کے عوام پر حکومت کی اور 11برس قبل نریندرا مودی کی سربراہی والی تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس قدر عوامی مقبولیت حاصل کی گویا کانگریس اب سنبھلنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ۔

اتراکھنڈ ،منی پور اور پنجاب جیسی ریاستوں میں بھی یہ پارٹی انتہائی کمزور نظر آئی اور لوگوں نے ایک بار پھر انہیں اپنا منڈیٹ نہیں دیا برعکس اسکے مودی سرکار کے دور میں ملک کو کورونا وباءجیسے خطرناک چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑا۔اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا ہے کہ مودی حکومت کے دوران ملک میں کئی طرح کے مسائل پیدا ہوئے ،عالمی صورتحال تبدیل ہو گی ،ڈیزل اور پیٹرول کے دام آسمان کو چھو گئے۔

جس سے بازاروں میں تمام چیزیں مہنگی ہوںگئیں ۔اسمبلی انتخابات سے قبل اکثر وبیشتر سیاستدان اور چند صحافی یہ کہہ رہے تھے کہ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیںوہاں کے انتخابی نتائج بی جے پی کےخلاف ہونگے لیکن اس سب کے باوجود جس طرح بی جے پی کو منڈیٹ ملا خاصکر اتر پردیش میں وہ واقعی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی خاصکر نریندرا مودی سے ملک کے عوام خوش ہیں وہ اُن کی مرتب کردہ پالیسیوں کو ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتی رہی تو 2024 ءمیں انہیں کوئی روک نہیں سکتاہے کہ اگلے ایک اور باری آرام سے کھیل سکتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں کچھ کر نہیں پائیں گی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img