اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
19.9 C
Srinagar

مرن چوک پلوامہ میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ، بینک محافظ زخمی

سری نگر،10 مارچ : جنوبی ضلع پلوامہ کے مرن چوک میں مشتبہ جنگجووں نے بینک محافظ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ٹی پی برانچ مرن چوک پلوامہ میں تعینات ایک بینک گارڈ پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے ایک گولی اُس کے پیر میں پیوست ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی محافظ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
زخمی ملازم کی شناخت عبدالحمید وانی ساکن ٹہاب کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک گارڈ کی بارہ بور رائفل چھین لی گئی ہے تاہم پلوامہ پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img