اننت ناگ میں آرمی گوڈ ول اسکول کی گاڑی حادثے کی شکار 11طلاب زخمی

اننت ناگ میں آرمی گوڈ ول اسکول کی گاڑی حادثے کی شکار 11طلاب زخمی

سری نگر،10 مارچ : جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرنل کاڈی پورہ علاقے میں آرمی گوڈ ول اسکول گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو اننت ناگ کے سرنل کاڈی پورہ کے نزدیک آرمی گوڈ ول اسکول کی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اُس میں سوار 11طلاب زخمی ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالب علموں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے کئی ایک کو ضلع ہسپتال اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت مدہت عادل ، حسین احمد، عائشہ ، نومان احمد ، حازق احمد ، عالیہ امتیاز اور سنوبر کے بطور ہوئی ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سبھی زخمی طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی مرہم پٹی کے بعد کئی ایک کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.