منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا دورہ ایل او سی

جموں،9 مارچ : فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔
اس موقع پر فوج کے سینئر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شمالی کمان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ (لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی) نے بدھ کے روز پونچھ اور راجوری میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔
اس موقع پر فوجی کمانڈر نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔

سرحد پر تعینات فوجی آفیسران نے انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور کہاکہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال کے باوجود بھی لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فوجی اہلکار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلا کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ جس طرح سے ایل او سی پر تعینات فوجی جوان دن رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کے بعد سرحدی بستیوں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img