جموں،9 مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کے روز ایک فوجی پورٹر ایک گہری کھائی میں گر جانے سے زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں بدھ کے روز ایک 30 سالہ فوجی پورٹر پھسل کر قریب 18 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی پورٹر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔
زخمی پورٹر کی شناخت عتیق الرحمان ولد شکیل الرحمان ساکن شاہ پور کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی