منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
23.2 C
Srinagar

سری نگر جموں شاہراہ پر چملواس کے نزدیک حادثہ 3 افراد زخمی

سری نگر،9 مارچ:سری نگر جموں قومی شاہراہ پر چملواس کے نزدیک ہوئے ایک حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز چملواس کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

زخمیوں کی شناخت 55 سالہ محمد شفیع ساکن کولگام ، 50 سالہ محمد شفیع ساکن شوپیاں اور نعیمہ زوجہ اعجاز احمد ساکن شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img