سری نگر کے علمگری بازار مین چوک میں مشکوک شے بر آمد، بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا

سری نگر کے علمگری بازار مین چوک میں مشکوک شے بر آمد، بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا

سری نگر،5 مارچ :سری نگر کےعلمگری بازار مین چوک علاقے میں ہفتے کے روز ایک مشکوک شئی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے علمگری بازار مین چوک علاقے میں ایک مشکوک شئی بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شئی بر آمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا اور سڑک پر احتیاطی طور ٹریفک کی نقل و حمل بھی روک دی گئی۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم سے شئی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی بحال کر دیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.