کپوارہ میں ٹپر نالے میں جاگرنے سے اس کا ڈرائیور لقمہ اجل

کپوارہ میں ٹپر نالے میں جاگرنے سے اس کا ڈرائیور لقمہ اجل

سری نگر،5 مارچ : شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کے روز ایک ٹپر سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں گرنے سے اس کے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ہفتے کے روز ریت سے بھرا ایک ٹپر برامری نالے سے نکلنے کے دوران سڑک سے لڑھک کر نالے میں جا گرا جس جے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اورمذکورہ ڈرائیور کی لاش کو نکالا۔
متوفی کی شناخت 36 سالہ فیاض احمد ڈار ساکن ہتمولہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.