سری نگر، 02 مارچ : فروری مہینے میں جموں وکشمیر یوٹی میں 17ہزار 572افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران 74مریض فوت ہوئے.
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سال 2022 کے فروری مہینے میں جموں وکشمیر میں کل ملا کر 17ہزار 572افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 74مریضوں کی وائرس سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر صوبے میں فروری مہینے میں 9ہزار 104افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ جموں ڈویژن میں 8 ہزار 468افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 74مریض فوت ہوئے جن میں سے 40 جموں اور 34 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
بتادیں کہ سال 2022 کے جنوری مہینے میں 94 ہزار 135افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ اس دوران 146مریض فوت ہوئے تھے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2021 میں 4 ہزار 438 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور 52مریض از جان ہوئے ۔
اُن کے مطابق نومبر مہینے میں 4 ہزار 698 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے جبکہ اس دوران 44 مریض فوت ہوئے تھے۔
اکتوبر مہینے میں 2 ہزار 819 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران دس مریض وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
سال 2021 کے ستمبر مہینے میں 4 ہزار 11 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 14مریض فوت ہوئے۔
اگست مہینے میں 3ہزار 957افراد کے رپورٹ مثبت آئی اور 30مریض از جان ہوئے
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2021 میں 58 سو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 54 مریض فوت ہوئے
جون مہینے میں 25 ہزار 197افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 416 مریض فوت ہوئے ۔
سال 2021کے مئی مہینے میں ایک لاکھ 14ہزار 382افراد میں وائرس پایا گیا جبکہ اس دوران 1624مریض جاں بحق ہوئے ۔
اپریل مہینے میں 45 ہزار 123افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جس دوران 289افراد کی موت واقع ہوئی۔
جنوری 2021میں 3 ہزار 579 کی رپورٹ مثبت آئی اور 53 مریض فوٹ ہوئی جبکہ فروری میں 1998افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 21مریض از جان ہوئے ۔
مارچ2021 میں 4 ہزار 456 کی رپورٹ پازٹیو آئی جس دوران 37مریض فوت ہوئے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں سب سے زیادہ 37 ہزار 373 افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ اسی ماہ 478 مریض فوت ہوئے تھے۔
یو این آئی