صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں آٹھ لاکھ 55 ہزار 862 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 79 لاکھ 92 ہزار 977 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے سات ہزار 554 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 85 ہزار 680 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.20 فیصد ہے۔ یومیہ کیسزکی شرح 0.96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 14 ہزار 123 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے اب اس کی مجموعی تعداد چار کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار 673 ہوچکی ہے اور شفایابی کی شرح 98.60 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات لاکھ 84 ایک ہزار 59 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 76 کروڑ91لاکھ 67 ہزار 52 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یواین آئی