امریکی فضائی حدود روسی طیاروں کے لیے بند

امریکی فضائی حدود روسی طیاروں کے لیے بند

واشنگٹن، 2 مارچ:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی فضائی حدود سے روسی طیاروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

سی این این کی خبر کے مطابق امریکی صدر نے کہا’’آج رات میں اعلان کر رہا ہوں کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کریں گے، روس کو مزید الگ تھلگ کریں گے اور ان کی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالیں گے‘‘۔

اس سے قبل امریکہ، کینیڈا اور یوروپی یونین (ای یو) بھی روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر چکے ہیں۔ اس سے قبل یوروپی یونین کے صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے اعلان کیا تھا کہ پوری یوروپی یونین اپنی فضائی حدود روسی طیاروں کے لیے بند کر دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جرمنی، اٹلی، اسپین اور فرانس نے گزشتہ ہفتے روسی طیاروں پر اپنی فضائی حدود میں پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ہی برطانیہ، پولینڈ، مالدووا اور جمہوریہ چیک نے روس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.