آسٹریلیا میں سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 11 ہو گئی

آسٹریلیا میں سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 11 ہو گئی

کینبرا، 2 مارچ: آسٹریلیا کی مشرقی ریاستوں میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جن میں سے آٹھ کا تعلق کوئنز لینڈ سے ہے۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کی پولیس نے بدھ کو ریاست میں سیلاب سے متعلق تیسری موت کی تصدیق کی۔ جنوبی لزمور میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ یہ جگہ ریاست کے سب سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ ہفتہ کوئنز لینڈ اور شمالی نیوساؤتھ ویلز میں آنے والی تباہی اس ہفتے جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔
نیوساؤتھ ویلزبیورو آف میٹرولوجی (بی او ایم ) نے خبردار کیا ہے کہ بدھ کے روز ہنٹر اور میٹروپولیٹن، الوارا، ساؤتھ کوسٹ، سینٹرل ٹیبل لینڈز اور سدرن ٹیبل لینڈز کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں چھ گھنٹے میں کل 80 سے 120 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.