دہرادون، 2 مارچ : روس-یوکرین جنگ کے درمیان پھنسے ہوئے اتراکھنڈ کے 10 طلباء حکومت کی سرگرمی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بحفاظت اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔ اب تک ریاست کے کل 27 طلبا کو واپس لایا گیا ہے۔
اتراکھنڈ کے اطلاعات اور تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر روی وجرنیہ نے بدھ کی صبح کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے کل 10 طلباء کو بحفاظت دہلی پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس میں چھ طالب علم منگل کی صبح اور چار منگل کی رات دیر گئے ہندوستان پہنچے۔
قابل ذکر ہے کہ 27 فروری سے ریاست کے کل 27 افراد کو واپس لایا گیا ہے۔ یہ سب یوکرین اور اس کے آس پاس کے شہروں میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔
یواین آئ