نیٹ ورک کمپنیاں

نیٹ ورک کمپنیاں

توبہ رے توبہ ،اس شہر میں کسی بھی معاملے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کو جومن چاہے کر سکتاہے ۔

بی اس این ایل کی موت ٹھیک اُسی طرح ہوئی جس طرح کسی چوہے بلی کا ہوتی ہے ۔

یعنی کوئی رونے والا بھی نظر نہیں آرہا ہے نہ ہی کسی جاندار کو ان کے مرنے پر دکھ درد ہوتا ہے ۔

یہاں ایک زمانے میں بی ایس این ایل کی طوطی بول رہی تھی جس طرح انڈین ائر لائنز ایک زمانے میں زبردست مشہور ہوائی جہاز کمپنی تصور کی جارہی تھی لیکن اب اسکا بھی کوئی نام ونشان زمینی سطح پر دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔

معمولی بادل ہوں یا پھر برف وباراں اس کمپنی کے جہاز کی پروازیں پہلے ہی منسوخ ہو رہی ہیں ۔جس طرح جموں وکشمیر کی بسوں کی خستہ حالت ہو چکی ہے اُسی طرح اس کمپنی کے جہازوں کی بھی حالت نظر آرہی ہے ۔

بی ایس این ایل کی جگہ یا تو جیو نیٹ ورک نے لی یا پھر ائیر ٹل نیٹ ورک نے ،لیکن اب برف وباراں سے یہ نیٹ ورک بھی اُسی طرح بے کار ہو کے رہ جاتے ہیں جس طرح ا سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں ہو جاتی ہیں جن کے پُرزے چراکرلے جاتے ہیں ۔

کاش کوئی سننے والا ہوتا اور ان کمپنیوں کو بہتر ڈھنگ سے صارفین کو سروس فراہم کرنے کیلئے کہتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.