بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
26.6 C
Srinagar

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پرٹریفک کی نقل وحمل بحال: ٹریفک حکام

سری نگر، 28 فروری: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔

بتادیں کہ سرمولی اُدھم پور میں بھاری پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ پر گذشتہ روز ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہوئی تھی۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پرپیر کی شام یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ منگل کے روز موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سرمولی اُدھم پور کے نزدیک اتوار کو بھاری برکم چٹانیں کھسک آئیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر چٹان کے ملبے کو ہٹایا گیا اور ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img