سری نگر کے بٹہ مالو میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں پولیس انسپکٹر زخمی

سری نگر کے بٹہ مالو میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں پولیس انسپکٹر زخمی

سری نگر، 28 فروری: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے دھوبی محلہ بٹہ مالو میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس انسپکٹر پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے اے سی بی میں تعینات پولیس انسپکٹر شیخ فردوس ولد شیخ عبدا ﷲ ساکن دھوبی محلہ بٹہ مالو پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ زخمی ہوا اور اُس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس انسپکٹر نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد گھر کی طرف واپس آرہا تھا کہ اسی اثنا میں تاک میں بیٹھے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اُس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی اُس کی گردن میں پیوست ہوئی۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں پولیس انسپکٹر کی گردن کو چوٹ لگی ہے، تاہم اُس کی حالت ہسپتال میں قدرے بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.