بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

ڈرگ خطرناک ہتھیار

جموں وکشمیر میںڈر گ مافیا کا اچانک سرگرم ہونے کے پیچھے کون سے محرکات کارفر ہیں ۔یہ غالباً عام لوگ نہیں جانتے ہیں جہاں تک خاص لوگوں کا تعلق ہے وہ اس پورے معاملے کی نسبت بہتر ڈھنگ سے سوچتے ،سمجھتے اور جانتے ہیں ۔جموں وکشمیر کے ہونہار ،قابل اور ذہین لوگوں کی ایک خاصیت صدیوں سے یہ رہی ہے کہ وہ ہر کسی پر دل سے بھروسہ کرتے ہیں اور ہر کسی کو آسانی کےساتھ گلے لگاتے ہیں ۔یہ دوسری بات کہ جو اُن کو اپنا مانتے ہی نہیں ہیں وہ اُن کے ہی جذبات میں گُم ہو کر اپنا سب کچھ داﺅ پر لگاتے ہیں ۔

مفت میں لڑھتے جھگڑتے ہیں کبھی ہتھیار اُٹھا کر خود کو ماردیتے ہیں اور کبھی پتھر ہاتھ میں اُٹھا کر اپنے ہی شیشے کا محل توڑ ڈالتے ہیں ۔چند برسوں سے اہلیان وادی خاصکر نوجوان طبقے کو ان باتوں کا احساس ہونے لگا جن کے نام پر وہ قربان ہورہے ہیں، وہ اصل میں اُنکے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں ۔

وہ کھیل کود ،تعلیم وتربیت ،امن وسلامتی کی جانب اپنے قدم بڑھانے لگے اور اس طرح اُن کے دشمن پھر سے حربے آزمانے لگے ۔

انہوں نے سب سے خطرناک ہتھیار یعنی ڈرگ اُنکے سُپرد کرنا شروع کیا ہے جس سے نہ صرف نوجوان کشمیر کی سوچ وسمجھ کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ اُن کی جوانی کو بھی تباہ وبرباد کر کے رکھ دے گا۔

جہلم کے کنارے اسی بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راہی مختلف لوگوں کو دیکھتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img