وارانسی:24فروری: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ یوکرین کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں لیکن ہندوستانی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہاں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور طلبہ کو وہاں سے بحفاظت ملک واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
یوکرین کے بارے میں وزیر دفاع نے کہا کہ امن قائم ہونا چاہئے۔ تنازع کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہئے۔ جنگ کی حالات پیدا نہیں ہونے چاہئے۔ انتخابی مہم کے لئے وارانسی آئے سنگھ نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لئے ایک طیارہ بھیجا گیا تھا لیکن وہاں کے حالات کی وجہ وہ ائیر پورٹ پر نہیں اتر پایا۔ اس حوالے سے حکومت متفکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سبھی ہندوستان کو وہاں سے نکالنے کے لئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے آگے بھی حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔ سنگھ نے کہا کہ یوکرین میں ہندوستانی سفیر کی جانب سے طلبہ اور ہندوستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ اور ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے لئےطیارہ بھی بھیجا گیا تھا کچھ طلبہ واپس بھی لوٹے ہیں۔ لیکن بعد میں جو طیارہ بھیجا گیا وہ ائیر پورٹ پر نہیں اتر سکا۔
یواین آئی