سری نگر 24فروری:جموں وکشمیر میں مزید 75 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعرا ت کے روز 12افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں تین ، بڈگام میں دو، کپواڑہ میں ایک اور کولگام میں پانچ افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔
جموں ضلع میں 18، اُدھم پورمیں چار، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں پانچ ، پونچھ میں ایک ، رام بن میں دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
علاوہ ازیں جمعرات کے روز جموں وکشمیر میں 353 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 169صوبے جموں اور 184وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ ابتک جموں وکشمیر یوٹی میں 446887 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر یوٹی میں کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے جو گر چہ خوش آئند بات ہے تاہم کووڈ رہنما اصولوں پر عملدرآمد بھی ناگزیر ہے۔
یو این آئی