مرگن ٹاپ پر لاپتہ ہوئے چھ افراد کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع

مرگن ٹاپ پر لاپتہ ہوئے چھ افراد کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع
سری نگر 24فروری : ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقے مرگن ٹاپ پر لاپتہ ہوئے 6 افراد کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی ایم کی سربراہی میں تحصیلدار اور دیگر آفیسران نے جمعرات کے روز مرگن ٹاپ پر ریسکو آپریشن شروع کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جاسکے۔
اُن کے مطابق ایس ڈی ایم کی سربراہی میں ایک ٹیم جے سی بی اور سنو کٹر مشینوں کے ہمراہ مرگن ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، اور مقامی رضا کار وں نے بھی نے الگ سے ریسکو آپریشن شروع کیا ہے تاکہ لاپتہ ہوئے چھ افراد کو ڈھونڈ نکالا جاسکے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے اور جونہی موسم بہتر ہوگا تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی لاپتہ شہریوں کو تلاش کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ بھاری برف باری کے بیچ چھ افراد نے وارن کشتواڑ جانے کی خاطرمنگل کی شام کو مرگن ٹاپ اننت ناگ سے پیدل سفر شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ افراد نے مارگن ٹاپ پر ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ فون پر رابط قائم کیا لیکن تب سے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ چھ افراد وارون کشتواڑ کے ساکن ہے اور گزشتہ شام انہوں نے اننت ناگ کے مرگن ٹاپ سے کشتواڑ کی اور پیدل سفر شروع کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تین ٹیموں نے بیک وقت ریسکو آپریشن شروع کیا ہے تاہم ابھی تک لاپتہ شہریوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.