منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

فضول خرچی

جموںمیں اس وقت شادیوں کا سیزن چل رہا ہے ۔دھیر رات تک شادی کی تقریبات جاری رہتی ہیں ۔بڑے بڑے’ شادی ہالز‘ میں تقریبات انجام دی جا رہی ہیں ، جس دوران سیکڑوں لوگ طرح طر ح کے پکوان کھاتے نظر آرہے ہیں ۔

ان تقریبات میں درجنوں لوگ بغیر دعوت کے شامل ہو رہے ہیں کیونکہ لوگوں کی بھیڑ میں پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ کون کس کی دعوت پر شریک محفل ہے ۔

جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں بھی اس طرح کے بن بلائے مہمان بارتیوں میں دیگر محفلوں میں شریک ہو جاتے تھے، لیکن حالات نے کروٹ بدل لی اور لوگ شادی کی تقریب سا دھے طریقے سے انجام دینے لگے بارات کےساتھ دو چار افراد جاتے ہیں اور انہیں سب لوگ جانتے اور کسی غیر یا بن بلائے مہمان کی شمولیت ناممکن ہے ۔ایک بات مشترکہ اب بھی ہے کہ دونوں صوبوں یعنی جموں وکشمیر میں بھی فضول خرچ ان تقریبات میں ہو رہا ہے جس پر قدغن لگنی چاہیے تاکہ لوگ غربت وافلاس کے اس دور میں دیکھا دیکھی کے عالم میں خراب نہ ہو جائیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img