سری نگر 19فروری :جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے مازبوگ سوپور علاقے میں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماز بوگ سوپورعلاقے میں ہفتے کے روز آئی ٹین گاڑی زیر نمبر JK05K 4586اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK01U 8032 کے درمیان بھیانک ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار برہان طاریق ولد طاریق احمد کو مردہ قرار دیا۔ زخمیوں کی شناخت عزیر حبیب ا ﷲ ولد حبیب ا ﷲ ڈار اور ہارس نصیر ولد نصیر احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے اور اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ یو این آئی