جموں وکشمیر میں 166افراد کی رپورٹ مثبت

جموں وکشمیر میں 166افراد کی رپورٹ مثبت
سری نگر 19فروری: جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 166افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
پچھلے 47 دنوں کے بعد پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں یومیہ کیسز کی تعداد 166درج ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر میں 21 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں چار، بڈگام میں چار، پلوامہ میں تین ، کپواڑہ میں 13، اننت ناگ میں چھ ، باندی پورہ میں 10، گاندربل میں دوافراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 51 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، راجوری میں ایک ،ڈوڈہ میں 23، کٹھوعہ میں 8، سان بہ میں ایک، کشتواڑ میںدو، پونچھ میں تین، رام بن میں پانچ اور ریاسی میں چار افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ابتک 4746افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔
علاوہ ازیں ہفتے کے روز جموں وکشمیر میں 469مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 242جموں اور 227کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ابتک 444646افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ فی الوقت جموں وکشمیر میں 2294ایکٹیو کیسز ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.