ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

شاہراہ پر ٹریفک جام

سرینگر۔ جموں شاہراہ پر شدومد سے کا م جاری ہے ۔رام بن سے بانہال تک اس سڑک پر اکثر وبیشتر ٹریفک جام رہتا ہے اور حکام کچھ کر نہیں پاتے ہیں بلکہ وہ مسافروں کو کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کی پریشانی تب تک برداشت کرنی پڑے گی، جب تک سڑک کا کام مکمل ہو گا۔دیکھا جائے برسوں سے یہاں اس سڑک پر کام جاری ہے اور ابھی بھی برسوں لگ جائیں گے ۔

اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ برسوں تک لوگوں کو مشکلات برداشت کرنے ہونگے ۔جہاں تک جموں ۔راجوری اورا کھنور قومی شاہراہ کا تعلق ہے ۔

دن رات اس شاہراہ پر کام جاری ہے اور بڑی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ۔راتوں رات جموں میں بڑے بڑے پُل تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔

ویسے بھی اہل وادی کےساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے کیونکہ وادی میں معمولی کام کو پایہ تکمیل تک لے جانے کیلئے عمر نوح ؑدرکار ہوتی ہے۔

کبھی موسم کی بدلتی کروٹ اور کبھی حالات کی مہربانی سے سب کچھ تتر بتر ہوجاتا ہے ۔

سرکار کو چاہیے کہ وہ ایسا طریقہ کار عمل میں لائے جس سے تعمیراتی کاموں کی عمل آوری میں تیزی آئے اور لوگوں کو راحت وسکون مل جائے ۔

یہی انصاف کا تقاضا ہے اور اسی سے لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img