ریلوے نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، کٹرا بانہال سرنگ کو کیا گیا آر پار

ریلوے نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، کٹرا بانہال سرنگ کو کیا گیا آر پار

سری نگر،16 فروری : کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر سرنگ کو آر پار کیا گیا ہے اور اس طرح سے اس ٹنل کو مکمل کرنے کے بعد مسافروں کو سفر کے دوران راحت میسر ہوگی اور قیمتی وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر سرنگ کو آر پار کیا گیا اور اس طرح سے کنسٹریکشن کمپنی نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اس ٹنل پر پچھلے سات برسوں سے کام چل رہا ہے اور یہ ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی ٹنل ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ کٹرا اور بانہال کے درمیان 111کلومیٹر پر کام تیز رفتار سے جاری ہے اور اس مرحلے میں بڑے پلوں اور سرنگوں کا کام بھی مختلف مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

بتادیں کہ بانہال بارہ مولہ کے درمیان 161کلومیٹر حصے کو پہلے ہی قابل آمدورفت بنایا گیا ہے ۔
ناردرن ریلوے حکام نے بتایا کہ کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر ریلوے ٹنل کو آر پار کیا گیا ۔
اُن کے مطابق بانہال قاضی گنڈ ٹنل 11.2کلومیٹر ہے جبکہ کٹرا بانہال ٹنل 13کلومیٹرپر محیط ہے اور یہ ملک کی سب سے بڑی ٹنل ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ ٹنل کو نئی اور جدید ٹیکنیک (این اے ٹی ایم ) طریقے کار سے تعمیر کیا گیا اور اس کے تحت کھدائی کے دوران جدید طرز کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ۔
ریلوے حکام کے مطابق سخت اور پُر خطر پہاڑی راستے ہونے کے باوجود بھی ریلوے نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.