قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے دو الگ الگ کیسوں کے سلسلے میں 12مقامات پر چھاپے ڈالے

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے دو الگ الگ کیسوں کے سلسلے میں 12مقامات پر چھاپے ڈالے

سری نگر،16 فروری: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے بدھ کے روز جموں بٹھنڈی آئی ای ڈی کیس کے سلسلے میں صوبے کشمیر کے نو مقامات پر چھاپے مارے۔

بتادیں کہ سال 2021 کے جون مہینے میں بٹھنڈی جموں میں سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کی تھی۔

ادھر نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے کے حوالے سے درج کیس کے سلسلے میں بھی این آئی اے نے تین مقامات پر چھاپے ڈالے ہیں۔
تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جموں وکشمیر

پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ وادی کشمیر میں نو مقامات پر چھاپے ڈالے۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں دو مقامات پر چھاپے ڈ?الے گئے، کپواڑہ میں دو، اننت ناگ میں ایک، پلوامہ میں ایک ، بانڈی پورہ میں ایک ، کولگام میں ایک اور بارہ مولہ میں ایک جگہ پر چھاپہ ماری کی گئی۔
ان کے مطابق بٹھنڈی جموں میں آئی ای ڈی برآمد کرنے کے بعد ابتک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن م یں سے تین کے خلاف 22 دسمبر 2021 کو عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔

این آئی اے بیان کے مطابق بدھ کے روز نو مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
دریں اثنا قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی جانب سے جاری کئے گئے اور ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر اُنہیں مائل کرنے کے ایک کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے بدھ کے روز کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے ڈالے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف کے ہمراہ اس کیس کے سلسلے میں تین مقامات پر چھاپے ڈالے

انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں ابتک تحقیقاتی ایجنسی نے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اُن کے مطابق چھاپوں کے دوران قابلِ اعتراض مواد اور ڈیجیٹل سازو سامان بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.