بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

نام بدنام کیا جا رہا ہے ۔۔

اس شہر کا قصہ ہی نرالا ہے ۔یہاں کب کس کے من میں کیا فتنہ جنم لے گا پتہ ہی نہیں چلتا ہے ۔بات ہو رہی ہے کہ 12ویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اُس لڑکی کی جس کو بے شمار افراد نے یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ میڈیا کے سامنے انٹرویو دیتے وقت اُسکے سر پر حجاب نہیں تھا ۔سوشل میڈیا پر مذکورہ ذہین لڑکی کو اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،بے چاری خوف زدہ ہو کر نہ جانے کہاں سے کہاں پہنچ گئی ۔

ایک بات انہوں نے صاف کہی کہ میں حجاب تب پہنوں گی جب میںاسکے تقدس کو پوری طرح سے برقرار رکھ سکوں ۔سوال یہ نہیں کہ وہ کس طرح اپنی زندگی گزارے گی اور حجاب پہنے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ اس قوم کے لوگ اب کس جانب اپنا رُخ موڑ رہے ہیں ۔

خاصکر نوجوان طبقہ کون ساراستہ اختیار کرنے جا رہا ہے ۔اسلام ہمیں ہر گز کسی کو برا بھلا کہنے کی اجازت نہیں دیتا ہے بلکہ اسلام بنی نواع انسان کو بہتر نظام زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے ۔پہلے ایام میں لوگوں کو اچھی مروجہ تعلیم نہ تھی لیکن پھر بھی وہ اچھی سوچ رکھتے تھے ۔

ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے تھے ،ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے ،ایک دوسرے کی عیب چینی نہیں کرتے تھے ،جو حقیقی اسلام ہے۔

ایسا لگ رہا ہے اسلا م کا نام بدنام کیا جا رہا ہے اور جان بوجھ کر اس طرح کے پیغام عام کئے جاتے ہیں جن میں معمولی بات پر الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img