بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

کووڈ ویکسینیشن میں لگے 173.42 کروڑ ٹیکے

نئی دہلی، 15 فروری: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 173.42 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 لاکھ 68 ہزار 365 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 173 کروڑ 42 لاکھ 62 ہزار 440 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 27 ہزار 409 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 23 ہزار 127 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.99 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.23 فیصد ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس مدت میں 82 ہزار 817 لوگ کووڈ سے صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار 458 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 97.82 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 29 ہزار 536 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ٹیسٹوں کی کل تعداد 75.30 کروڑ ہو گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img