موجودہ دور کے نوجوان اور بچے کمزور کیوں ہیں؟ اُن کی صحت ٹھیک کیوں نہیں رہتی ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کے پاس وہ آزادی نہیں ہے ،جو پرانے ایام میں ہوتی تھی ۔
بچے دن بھر کھیل کود میں محو رہتے تھے ،نہ مال وجائیداد کمانے کی زیادہ فکر ہوتی تھی۔ نہ ہی دیکھا دیکھی کے عالم میں انکو ملوث ہونا پڑتا تھا ۔
اسکے برعکس آج کے بچے بند کمروں میں صرف لیپ ٹاپ اور موبائیل فون لیکر تعلیم وتربیت حاصل کرتے ہیں یا پھر فضول چیزوں کو دیکھنے میں اپنا قیمتی وقت گذارتے ہیں ۔یہ جوا ن اور بچے نہ گھروں سے باہر نکلتے ہیں ،نہ ہی کسی کھیل کود میں حصہ لے رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور کمزور ہوتے ہیں اور معمولی ٹھو کر لگنے پر روتے ہیں جبکہ پرانے لوگ بڑے بڑے زخم برداشت کرتے تھے۔
اُنہیں نہ ایک دوسرے سے مقابلہ تھا اور نہ ہی وہ اس چیز کے عادی تھے کہ کسی کی عیب چینی کریں یا کسی کے ساتھ دیکھا دیکھی کے عالم میں دشمنی کرے ۔
آ ج کی نوجوان نسل معمولی بیماری کا مقابلہ نہیں کر پاتے ہیں، پھر بھی ہر معاملے میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کیلئے مجبور ہوتے ہیں کیونکہ انہیں والدین دن رات یہی سبق پڑھاتے ہیں کہ ہم کسی سے کم نہیں ۔
اسطرح اُنکی زندگی کم ہوجاتی ہے ۔