گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83,876 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 1,99,054 افراد نے وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 14,70,053 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 1,69,63,80,755 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 11,08,938 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,99,054 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 4,06,60,202 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 2.62 فیصد اور صحت یابی کی شرح 96.19 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 895 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اب تک کووڈ-19 کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,02,874 ہو گئی۔
یواین آئی