ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں مزید 1606افراد کی رپورٹ مثبت، چار مریض فوت

سری نگر5فروری: جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1606افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 4 مریض فوت ہوئے ہیں ۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1,606 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے719 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 887 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,45,497 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع سری نگر میں ہفتے کے روز مزید 212افراد کی رپورٹ مثبت آئی،ضلع بارہمولہ میں113 ،بڈگام میں75، پلوامہ ضلع میں47،ضلع کپواڑہ میں 63،ضلع اننت ناگ میں 86،ضلع بانڈی پورہ میں45،ضلع گاندربل میں35اور ضلع کولگام میں 33اور ضلع شوپیان میں 10نئے معاملات درج کئے گئے۔

جموں میں307، ضلع اودھمپور میں 46،ضلع راجوری میں24،ضلع ڈوڈہ میں259،ضلع کٹھوعہ میں 24،ضلع سانبہ میں 94،ضلع کشتواڑ میں 26،ضلع پونچھ میں19، ضلع رام بن میں79اور ضلع رِیاسی میں09نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔

اسی دوران ہفتے کے روز مزید 5,019 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے1,166افراداور کشمیر صوبے کے3,853افرادشامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک نوول کورونا وائرس کے4,45,497 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے20,663(صوبہ جموں میں 6,570 اور کشمیر صوبے میں14,093 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,20,128اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز جموں وکشمیر میں مزید چار مریض فوت ہوئے ہیں۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4,706 تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,404 کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,302 کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اَب تک 2,17,87,763 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 05 فروری 2022 کی شام تک 2,13,42,266 نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,45,497 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img