حد بندی کمیشن آئینی ضابطوں کے تحت کام کر رہا ہے : مرکزی وزیر جتندرسنگھ

حد بندی کمیشن آئینی ضابطوں کے تحت کام کر رہا ہے : مرکزی وزیر جتندرسنگھ

سری نگر5فروری: مرکزی وزیرڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن کی ایمانداری اور نیت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ آئینی ضابطوں کے تحت کمیشن کام کر رہا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ حد بندی کمیشن اچھی رفتار سے کام کر رہا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ بہت جلد اپنی حتمی سفارشات منظر عام پر لائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حد بندی کمیشن کی ایمانداری اور نیت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس کا قیام الیکشن کمیشن آف انڈیا نے عمل میں لایا ہے ۔

اُن کے مطابق آئینی ضابطوں کے تحت حد بندی کمیشن کام کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے نیشنل کانفرنس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حد بندی کمیشن کے کام کاج پر سوالات اُٹھانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کمیشن کے چیر پرسن اور دیگر اراکین کی نیت اور ایمانداری پر کسی کو کوئی شک نہیں ہو نا چاہئے۔

پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے عام بجٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہاکہ بجٹ میں ہر شعبے کے لئے کچھ نہ کچھ رکھا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہندوستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے میں یہ بجٹ معاون ثابت ہوگا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ عام بجٹ تاریخی ہے اور اس میں سبھی سیکٹروں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی اور دوسرے شعبوں کے لئے بھی عام بجٹ میں پیسے مختص رکھے گئے ہیں۔

موصوف نے بتایا کہ عام بجٹ میں سائنس ، ٹیکنالوجی اور دوسرے شعبوں کی طرف بھی خصوصی توجہ مبذول کی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.