سری نگر5فروری: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فون پر بات کی اور زلزلے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیرمیں ہفتے کی صبح کو 5.7 شدت کا زلزلہ آیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زلزلے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے منوج سنہا کو فون کیا ۔
ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم کوبتایا کہ زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان – تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
اس زلزلے کے جھٹکے دلی میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
یو این آئی