ہندوستان،پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ کے جھٹکے

ہندوستان،پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ کے جھٹکے

نئی دہلی،کابل، اسلام آباد: ہندوستان، پاکستان اور افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ اٹھے۔
کشمیر، نئی دہلی، ریاست اتر پردیش کے شہر نوائیڈا سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ ہے، جبکہ یہ زلزلہ 210 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔

جن علاقوں میں زلزلہ آیا ہے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر نہیں ملی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.