ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

سری نگر ائیر پورٹ پر سی آئی ایس ایف اہلکار سے دو لائیو گولیاں ضبط

سری نگر/ سری نگر ائیر پورٹ پر ہفتے کی صبح سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی اییس ای) کے اہلکار کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے دو لائیو گولیاں اور ایک خالی کاٹرج ضبط کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر سکریننگ کے دوران ہفتے کی صبح ایک سی آئی ایس ایف اہلکار کے بیگ سے دو لائیو گولیاں اور ایک خالی کاٹرج ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مذکورہ اہلکار کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار شدہ اہلکار کی شناخت سی ٹی ڈرائیور نڈا کے بطور کی گئی ہے جو نوگام واگورہ میں تعینات تھا۔ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو پولیس چوکی ہمہامہ کے سپرد کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img