پیار ا جموں کشمیر“ گیت میں شامل جموں وکشمیر کے فن کار لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

پیار ا جموں کشمیر“ گیت میں شامل جموں وکشمیر کے فن کار لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

سری نگر،4 فروری : جموں وکشمیر کے نوجوان ، باصلاحیت فن کار جنہوں نے بالی ووڈ کے نامور پہلے بیک گلوکاروں کے ساتھ مل کر ” پیارا جموں کشمیر “ گیت تیار کیا ہے ، نے جمعے کے روز راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے باصلاحیت فن کاروں سارس بھارتی، ریمادیوی، راجندر کلوترا اور صہیب کندو کو دِل کو چھولینے والی شاندار موسیقی کے لئے مبارک باد پیش کی جو جموں وکشمیر یوٹی کے قدرتی حسن اور بھرپور ثقافتی ورثے کو خوبصورتی سے اَپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قدیم دریاﺅں اور سبز پہاڑوں میں جموں وکشمیر کی سبزہ زار زمین ہندوستان کے تاج میں زیور ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسحو ر کن گیت ” پیارا جموں وکشمیر“ جموں وکشمیر کی جامع ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

جموں وکشمیر کے نوجوان فن کاروں کو جو شوریا جے اینڈ کے بینڈ کے ممبر بھی ہیں ،کونا ردرن کمان، اِنڈین آرمی نے سونونگم ، پاپون ، ہرشدیپ کور ،ابہاس اور شریاس جیسی عظیم گیت گاروں کی آوازوں کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقعہ فراہم کیا ۔اِس گیت میں معروف اَداکار سدھارتھ ملہوتر ا اور سوربھ شکلا کا بہترین اَنداز پیش کیا گیا ہے۔

30 جنوری کو اس وقت کے آرمی کمانڈو شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی سے ریلیز کیا گیا ۔ گیت یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پیش کیا گیا۔

یو این آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.