منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

پانپور پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا

سری نگر، 4 فروری: جموں وکشمیر پولیس نے چوری کا معمہ دو روز کے اند ر اندر حل کرکے کلیدی ملزم کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے چُرائی گئی 4 لاکھ 36 ہزار روپیہ کی رقم بھی برآمد کی۔

2فروری 2022کو پولیس تھانہ پانپور میں مظفر احمد بانڈے ساکن کدلہ بل پانپور نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ 31اور یکم فروری کی درمیانی رات کو نامعلوم چوری نے اُس کی دکان سے نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔

چنانچہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 9/2022 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی اوپانپور کی ہدایت پر ایس ایچ او پانپور کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد ٹیم نے مشتبہ شخص فیاض احمد بٹ ولد محمد سلطان بٹ ساکن کدلہ بل پانپور کو حراست میں لے کر اُ س سے پوچھ تاچھ شروع کی۔

اُن کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے اپنا جرم قبول کیا اور اُس کی نشاندہی پر رہائشی مکان سے 4 لاکھ 36 ہزار روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضببط کی گئی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img