سری نگر،4 فروری : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے اٹولی منڈی علاقے میں جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے از جان ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز پونچھ اٹولی منڈی علاقے میں پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر ترسیلی
لائن کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران وہ کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ڈیلی ویجر کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کے شناخت 33 سالہ محمد فاروق ولد غلام محمد خواجہ ساکن اٹولی منڈی کے بطور ہوئی ہے اور وہ محکمہ بجلی میں بحیثیت ڈیلی ویجر تعینات تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔
یو این آئی