بجٹ عوام دوست ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں: بھاجپا ترجمان

بجٹ عوام دوست ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں: بھاجپا ترجمان

سری نگر،02 فروری : بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے مرکزی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ پورے ملک کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے سری نگر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا بجٹ عوا م دوست ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے ملک کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔
اُن کے مطابق بجٹ میں سب کے لئے کچھ نہ کچھ رکھا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لئے بھی 35 ہزار کروڑ روپیہ مختص رکھے گئے ہیں جبکہ دوسرے شعبوں کو ترقی دینے کی خاطر بھی بجٹ میں بہت کچھ رکھا گیا ہے لہذا جموں وکشمیر کے لوگ اس بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کی ترقی کے لئے یہ بجٹ سنگ میل ثابت ہو گا ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ڈل اور نگین جھیل کے لئے بھی بجٹ میں پیسے مختص رکھے گئے ہیں جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.