جموں وکشمیر میں مزید 2304 افراد کی رپورٹ مثبت، 9 مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 2304 افراد کی رپورٹ مثبت، 9 مریض فوت

سری نگر،02 فروری : جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2304 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 9 مریض فوت ہوئے ہیں۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کے رز 439 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 190، بڈگام میں 167، پلوامہ میں 41، کپواڑہ میں 131، اننت ناگ میں 84، بانڈی پورہ میں 57، گاندربل میں 53، کولگام میں 112، شوپیاں میں 34افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں میں 443، اُدھم پور میں 128، راجوری میں 37، ڈوڈہ میں 104، کٹھوعہ میں 36، سانبہ میں 56، کشتواڑ میں 54، پونچھ میں 15، رام بن میں 84اور ریاسی میں 39افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ترجمان کے مطابق بدھ کے روز جموں وکشمیر میں مزید 9مریض وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز مزید 5024 مریض صحت ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے سے 1433اور کشمیر ڈویژن سے 3591 تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ا بتک 405959 مریض صحت یاب ہوئے ہیں
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں فی الوقت 29829 فعال کیسز ہیں جن میں سے جموں صوبے میں 8547 اور کشمیر میں 21282 شامل ہیں۔

دریں اثنا یومیہ کیسز میں اگر چہ کمی واقع ہورہی ہے تاہم فوتگی شرح لگاتار بڑھ رہی ہیں۔
ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.