منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.7 C
Srinagar

ہر گھر نل سے جل یوجنا کے لئے 60 ہزار کروڑ روپے کا الاٹمنٹ

نئی دہلی/  وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ہر گھر نل سے جل یوجنا کے تحت پچھلے دو سال کے دوران ساڑھے پانچ کروڑ گھروں کو جوڑا گیا ہے اور سال 23-2022 کے بجٹ میں اس منصوبے کےلئے 60 کروڑ روپے کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے منگل کو لوک سبھا میں مال سال 23-2022 کےلئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اب تک کُل ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ گھروں کو جوڑا گیا ہے اورپچھلے دو سال کے دوران اس سے ساڑھے پانچ کروڑ کنبے جڑے ہیں۔

انہوں کہا،’’ہر گھر نل سے جل ‘ کے تحت اب تک 8.7 کروڑ گھروں کو جوڑا جا چکا ہے جن میں سے پچھلے دو سال کے دوران 5.5 کروڑ گھروں تک نل سے جل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ سال 23-2022 کےلئے 3.8کروڑ گھروں تک نل سے جل پہنچانے کےلئے 60 ہزار کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img