منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور زخمی، گاڑی سے نشیلی اشیا ضبط

سری نگر،یکم فروری : سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال کے مقام پر سینٹرو اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث ڈرائیور زخمی ہوا ہے ۔

پولیس نے سینٹرو کار سے ممنوعہ نشیلی اشیاء ضبط کی ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال کے نزدیک سینٹرو اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سینٹرو ڈرائیور جس کی شناخت محمد رفیق ساکن گوجر بستی لور منڈا اننت ناگ کے بطو رہوئی ہے زخمی ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں اور این جی او بانہال کے رضاکاروں نے زخمی ڈرائیور کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اُن کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور سینٹرو سے ممنوعہ نشیلی اشیاءبرآمد کرکے اس سلسلے میں زخمی ڈرائیور سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img