پارکنگ کی عدم دستیابی :پولو ویو دکانداروں نے کیئے شٹر ڈائون

پارکنگ کی عدم دستیابی :پولو ویو دکانداروں نے کیئے شٹر ڈائون

کے این ٹی

سرینگر: پولو ویو سرینگر کے دکانداروں نے آج پارکنگ کی نامناسب جگہ پر بطور احتجاج اپنی دکانوں کے شٹر نیچے کئے ۔انہوں نے سڑک پر دھرنا بھی دیا اور ٹریفک کی نقل وحمل روک دی ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولو ویو بازار کے پیچھے پارکنگ کے لئے جگہ مخصوص تھی لیکن سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے لئے اس پارکنگ سہولیت کو بند کردیا گیا ۔انہوں نے کہا ‘ہمیں بتایا گیا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت یہ جگہ سڑک کے لئے استعمال کی جائیگی’۔

ان کا کہناتھا کہ ہم شہر کی خوبصورتی کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہمارے بارے اور ہماری تجارت کے بارے میں سوچا جائے ،ہمیں پارکنگ سہولیت کی ضرورت ہے ،تاکہ ہماری ہم کاروباری لحاظ سے زندہ رہ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کی عدم دستیابی کے سبب انکے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،کوئی گاہک ہمارے پاس نہیں آتا ہے کیوں کہ یہاں پارکنگ سہولیت دستیاب نہیں ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہاں پارکنگ کے لئے معقول جگہ دستیاب ہے اور کئی پارکنگ جگہیں بھی ہیں ۔(کے این ٹی)

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.