ہندوستان نے افغانستان کو تین ٹن طبی امداد دی

ہندوستان نے افغانستان کو تین ٹن طبی امداد دی

نئی دہلی/ انسانی امداد کے حصے کے طور پر ہندوستان نے طبی امداد کی چوتھی کھیپ افغانستان کو فراہم کی ہے جس میں 3 ٹن ضروری جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔ جسے کابل کے اندرا گاندھی اسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "ہندوستان افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس سلسلے میں ہم پہلے ہی افغانستان کو طبی امداد کی تین کھیپیں فراہم کر چکے ہیں جن میں کووڈ ویکسین کی 500,000 خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات شامل ہیں۔ یہ مدد ڈبلیو ایچ اواور کابل میں واقع اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال کو سونپ دیا گیا ہے۔”


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.