اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

ملک میں کوروناوائرس سے مزید 959ہلاکتیں

نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 53 ہزار سے زیادہ گھٹ کر 18,31268 پر رہ گئے ہیں۔

اس دوران دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 440 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 28 لاکھ 90 ہزار 986 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی پیر کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 66 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 227 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 53,669 سے گھٹ کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 رہ گئے ہیں۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح فی الحال 4.43 فیصد ہے۔ اس دوران دو لاکھ 62 ہزار 628 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 94.37 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران جان لیوا وبا سے 959 مریضوں کی موت ہو گئی، اور یہ شرح 1.20 فیصد ہے۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img