اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

سیاحتی مقام گلمرگ میں ٹوریسٹ گائیڈ لاپتہ ہو گیا

سری نگر، 27 جنوری :شہر ہ آفاق گلمرگ میں ٹوریسٹ گائیڈ لاپتہ ہو گیا ہے جس سے تلاش کرنے کی خاطر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز ٹوریسٹ گائیڈ فردوس احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن کاٹی پورہ ٹنگمرگ اُس وقت لاپتہ ہو گیا جب وہ چند سیاحوں کے ہمراہ کونگ ڈوری سے گلمرگ کی طرف واپس آ رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیاح صحیح سلامت گلمرگ پہنچے لیکن اُن کے ہمراہ ٹوریسٹ گائیڈ موجود نہیں تھا جس کے بعد سیاحوں نے پولیس کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا گائیڈ راستے میں لاپتہ ہو گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ گلمرگ پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس میں فوج اور مقامی لوگ بھی شامل ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ ٹوریسٹ گائیڈ کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img