سری نگر، 27 جنوری :میر گنڈ بارہ مولہ شاہراہ پر جمعرات کے روز نامعلوم گاڑی نے 30 سالہ نوجوان کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس سے علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا ۔
متوفی نوجوان کی شناخت محمد یاسین صوفی ولد غضنفر صوفی ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یواین آئی