سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر چندر کوٹ کے نزدیک پسیاں گر آئیں، سینکڑوں گاڑیاں درماندہ

سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر چندر کوٹ کے نزدیک پسیاں گر آئیں، سینکڑوں گاڑیاں درماندہ

سری نگر، 27 جنوری : سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر چندر کوٹ کے نزدیک جمعرات کی شام کو چٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح کو پنتھال کے مقام پر بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات چھ بجے کے قریب شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے بعد ٹریفک کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔

اُن کے مطابق آدھے گھنٹے تک شاہراہ پر ٹریفک بحال رہنے کے بعد جمعرات کی شام کو چندر کوٹ کے نزدیک چٹانیں کھسکنے کے نتیجے میں شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیوں نے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ چندر کورٹ کے نزدیک چٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ پڑی ہوئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.